مشہور اشاعتیں

بدھ، 6 نومبر، 2019

تلبیس الحاد

┄┅════❁﷽❁════┅┄

📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*

✒پوسٹ نمبـــــر : *22

▩ *سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس*▩

🍾🍷اب آتے ہیں اُم الخبائث کے نقصانات کی جانب یعنی شراب نوشی، اس برائی میں آج کی اکثریت ڈوبی ہوئی ہے خصوصاً مغربی ممالک میں رہنے والے افراد...اسلام میں شراب نوشی حرام ہے اور شراب پینے والے پر حـد کا لازم ہونا بھی نصوص سے ثابت ہے.. رسول اللہ ﷺ نے اس گندی اور ام الخبائث شے سے اجتناب کا واضح حکم صادر فرمایا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

📚﴿لا تشرب الخمر، فانھا مفتاح کل شر﴾(شراب مت پیو، بے شک یہ ہر برائی کی چابی ہے۔)(سنن ابن ماجہ، الاشربة، باب الخمر مفتاح کل شر ۳۳۷۱)

ہر نشہ لانے والی شے حرام ہے، اور جس کی زیادہ مقدار نشہ لائے اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔احادیث مبارکہ نے واضح طور پر شراب کو حرام قرار دیا اور ان احادیث سے ہر وہ چیز بھی حرام ہوئی جو نشہ آور شے ہو۔

*💥لہٰذا موجودہ سائنس نے اس پر ریسرچ کی ہے اور واضح کیا کہ شراب جو کئی امراض کی جڑ ہے جس سے انسان اخلاقی طور پر اور جسمانی طور پر تباہ اور برباد ہو جاتا ہے۔*

*🍷🔥شراب سے لاحق ہونے والے امراض::*

💥شراب اور دوسری نشہ آور اشیاء کے استعمال سے منع کرنے کی بہت سی سائنسی وجوہ بھی ہیں۔ دنیا میں شراب نوشی کے باعث سب سے زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔ ہر سال شراب نوشی کی وجہ سے لاکھوں افراد مرجاتے ہیں-

⛔اب شراب نوشی کے نقصانات جو سائنس نے ثابت کیے وہ بھی ملاحظہ کر لیں:

*➰جگر کا سرطان بہت مشہور ہے جو شراب نوشی کی وجہ سے لگتی ہے۔*

💥معدے کی نالی کا سرطان، بڑی آنت کا سرطان وغیرہ۔معدے کی نالی، معدے، لبلبے اور جگر کی سوزش کا تعلق شراب نوشی سے ہے۔

💥دل کے عضلات کا تباہ ہو جانا(Cardiomyopathy)بلڈ پریشر کا بڑھنا(Hypertension) ، دل کی شریان کا خراب ہونا (Coronary Artherosclerosis) دل کی تکلیف (انجائنا) اور دل کے دورے، ان تمام عوارض کا تعلق کثرت *شراب نوشی* سے ہے۔

*➰دماغی فالج اور فالج کی مختلف اقسام کا تعلق بھی شراب نوشی سے ہے:*

💥مختلف اعصابی و دماغی امراض (Peripheral Neurophathy, Crtical Atrophy, Cerebellar Atrophy) اور فالج کی مختلف اقسام میں پچھلے واقعات کا بار بار دھرانا بھی شراب نوشی کی کثرت سے رونما ہونے والی تھایامین کی قلت کا نتیجہ ہے

*➰یاد داشت خراب ہونا::*

(Wernicke-Korsakoff Syndrome with Amnesia)
بَیری بَیری کا مرض اور دوسری بیماریاں بھی شراب نوشی میں عام ہیں۔

*➰ڈیلیریم ٹریمنس شراب نوشی سے بار بار لاحق ہونے والا سنگین عارضہ ہے:*

💥جو بعض اوقات آپریشن کے بعد رونما ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ موت کا باعث بن جاتا ہے۔ ذہنی اختلاط ، دہشت ، گھبراہٹ اور وہم اس کی علامت ہیں۔

*➰اینڈو کرائن (درون افرازی) غدود کی خرابیاں::*
مثلاً:
Myoxoderma, Hyperthyroidism, Florid Cushing

*➰خون کے سرخ ذرات کے عورض، فولک ایسڈ کی کمی:*

💥خون کی کمی اور اس کے نتیجے میں Mycirocytic Anemia اور خون میں سرخ ذرات کی کمی (اینیمیا) اور یرقان وغیرہ کی بیماریاں بھی شراب نوشی کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔

*➰خون کے سفید ذرات (Platelets) میں کمی اور ان کی دیگر خرابیاں:*

💥عام استعمال ہونے والی دوائی فلیجل (میٹرونیڈ ازول) کا شراب کے ساتھ بہت بُرا ردِ عمل ہوتا ہے۔

*➰جسم کا بار بار (Infection) میں مبتلا ہونا اور بیماریوں کے خلاف مدافعتی نظام میں خرابی کثرت سے اور طویل عرصے تک شراب نوشی کا نتیجہ ہے۔*

*💥چھاتی کی عفونت، نمونیا، پھپھڑوں میں سوزش، ہوائی چھالا (Emphysema) اور پھپھڑوں کی دق (ٹی بی) یہ سب شراب سے پیدا ہونے والی عام بیماریاں ہیں۔*

*➰بلا نوش نشے میں عموماً قے کرتا ہے:*

💥وہ عضلات جو سانس کی نالی کو محفوظ رکھتے ہیں، مفلوج ہو جاتے ہیں تو قے عموماً پھپھڑوں میں چلی جاتی ہے، جو نمونیے اور پھپھڑوں میں خرابی کا باعث بنتی ہے۔ بعض اوقات اس کی وجہ سے دم گھٹ جاتا ہے اور موت واقع ہو جاتی ہے۔

*➰عورتوں میں شراب کے اثراب زیادہ شدید ہوتے ہیں:*

💥شرابی عورتوں میں مردوں کی نسبت جگر کے خلیات کی توڑ پھوڑ زیادہ ہوتی ہے۔ خاص طور پر حاملہ عورتوں میں شراب کے استعمال سے نومولود پر بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔

*➰جلد کی بیماریاں بھی شراب نوشی کی بدولت ہوتی ہیں:*

💥جلدی بیماریاں، گنجاپن (Alopecia)، ناخنوں کا ٹوٹنا، ناخنوں کے گرد عفونت (Infection) اور باچھوں میں سوزش بھی شراب نوشی سے پیدا ہونے والی عام بیماریاں ہیں۔ (اسلام کے بارے میں چالیس اعتراضات کے جوابات ، صفحہ ۱۰۲)

*📌اس سے ثابت ہوا کہ جس حکمت کے تحت آج سے 1400 سال قبل محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا یعنی شراب نوشی سے اس کے نقصانات آج کی جدید سائنس بھی ثابت کر رہی ہے پتہ یہ چلا کہ اسلام ایک پورا ضابطہ حیات ہے، جس میں انسانیت کی فلاح و کامیابیاں ہیں، جبکہ ملحدین کے وہم اور ملحدین کی سوچ تباہی کا باعث ہے یہ انسان کو دنیا و آخرت میں ناکام دیکھنا چاہتے ہیں جب ان کے سامنے ایسے ناقابل تردید شواہد بھی آجائے تب بھی ان میں سے اکثر منہ موڑے رہتے ہیں لیکن آج اُسی سائنس جس کو یہ سب کچھ مانتے ہیں وہ سائنس آج اسلام کی حقانیت کو خوب بیان کر رہی ہے... اور دن بدن جب سائنس میں ترقی ہو گی اسلام خود کو منوائے گا-*
═════════════
📜☜سـلسلہ جاری ہیں ۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

میت کے ساتھ کی جانے والی بدعتیں ۔

  بدعت  کی اصطلاحی تعریف :دین اسلام میں ثواب کی نیت سے کسی چیز کا اضافہ جس کی مشروعیت پر کوئی شرعی دلیل نہ ہو بدعت کہلاتا ہے ۔آپﷺکا ارشاد ہے...