┄┅════❁﷽❁════┅┄
📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*
✒پوسٹ نمبـــــر : *3*
▩ *خــالقِ کائنـات کی پہچــان تخلیــقِ کائنـات کے ذریعــہ* ▩
🌖ســـورج اور چـــاند کا نظام ہو یا رات اور دن کے آنے کا انتظار سب میں آپ کو ایک منظم طریقہ نظر آئے گا کوئی بھی عقل منــد شخص یہ مانتا ہی ہو گا کہ چیزیں خود سے ہی نہیں بنتی اگر ایک شخص کسی وسیع میدان میں جائے جو بالکل خالی ہو، کچھ عرصے بعد دوبارہ اُسی میدان سے گزرے تو وہاں ایک دیوار بنی دیکھے تو ایسا عقل مند شخص یہ سمجھ جائے گا کہ کسی نے یہ دیوار بنائی ہے وہ دیوار اپنے خالق کے اوپر دلالت کرتی ہے دیکھنے والا سمجھ جاتا ہے کہ اسے کسی نے بنایا ہے ٹھیک یہ ہی مثال دنیا کی ہے عقل مند لوگ اس میں تدبر، تفکر کر کے جان لیتے ہیں کہ اس دنیا کو منظم طور سے چلانے والا ایک یکتا خالق *اللّٰـــــہ عـــــزوجـل* ہے-
🌠جس نے پوری کائنات کے نظام کو ایک انتظام بخشا جیسا کہ سائنس ثابت کرتی ہے کہ سورج، چاند اور سیارے اپنے، اپنے مدار میں گھوم رہے ہیں، اور اپنے مدار سے بالکل باہر نہیں نکلتے اگر یہ اپنی مرضی سے چل رہے ہوتے تو کھبی ان میں انتظام نہ ہوتا اور کب کے مدار سے باہر نکل جاتے اور کب کی یہ دنیا ختم ہو جاتی رات اور دن کا نظام درہم برہم ہو جاتا لیکن ان کا اپنے مدار کے گرد منظم انداز میں گھومنا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ انہیں کنٹرول میں رکھنے والی کوئی ذات ضرور ہے اور جان لو کہ وہ *اللّٰـــہ عـــــزوجل* کی ذات ہے-
📖وَالشَّمْسُ تَجْرِىْ لِمُسْتَقَرٍّ لَّـهَا ۚ ذٰلِكَ تَقْدِيْـرُ الْعَزِيْزِ الْعَلِـيْـمِ
*☀اور سورج اپنے ٹھکانے کی طرف چلتا رہتا ہے، یہ زبردست خبردار (اللہ) کا بنایا ہوا ہے۔*
📖وَالْقَمَرَ قَدَّرْنَاهُ مَنَازِلَ حَتّـٰى عَادَ كَالْعُرْجُوْنِ الْقَدِيْمِ
*🌕اور ہم نے چاند کی منزلیں مقرر کر دی ہیں یہاں تک کہ پرانی ٹہنی کی طرح ہوجاتا ہے۔*
📖لَا الشَّمْسُ يَنْـبَغِىْ لَـهَآ اَنْ تُدْرِكَ الْقَمَرَ وَلَا اللَّيْلُ سَابِقُ النَّـهَارِ ۚ وَكُلٌّ فِىْ فَلَكٍ يَّسْبَحُوْنَ
*💫نہ سورج کی مجال ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے، اور ہر ایک ایک آسمان میں تیرتا پھرتا ہے-*(یس:٣٨-٤٠)
═════════════
📜☜ ســـلســلہ جاری ہیں ۔۔۔۔۔
╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔⚔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں