مشہور اشاعتیں

جمعرات، 17 اکتوبر، 2019

تلبیس الحاد

✒پوسٹ نمبـــــر : 17

▩ *دہریہ فرقہ کے ہم مشرب فلاسفر*▩

👹تلبیسِ الحــاد اصل میں تلبیسِ ابلیس ہے. یعنی شیطان کے دھوکوں میں سے ایک دھوکـــہ *الحــــاد* بھی ہے جو اس نے انســـانیت میں پھیـلایا،

🧟‍♂اس کفریہ نظریہ کی زد میں اکثر فلاسفر بھی آگئے جن میں سرفہرست *"ارسطـو"* ہے-

*💥بدقسمتی سے آج بڑی چالاکی سے ملحدین ارسطو کو پروموٹ کرتے ہیں اُس کے اقوال لوگوں میں پھیلاتے ہیں اور اسے اچھا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں بعض نادان مسلمان بھی نادانی میں ایسے ملحـدوں کے اقوال شہیر کرتے ہیں لاشعوری طور پر لیکن وہ یہ نہیں جانتے  کے ارسطو ملحـدین کے ایک گروہ کا سرکردہ لیـــڈر تھا جس کی فلاسفی الحـــاد پر مبنی تھی، جس نے ہمیشہ اپنی زندگی انبیاء کرام علیہم السلام کی تعلیمات کے خــلاف بسر کی، اور اپنے رائے اور اپنی عقل کو ترجیح دی،*

*🔥نیز ارسطو ایک ایسا جانوروں سے بدتر انسان تھا جس نے صانع یعنی خالق کا انکار کیا اور اپنی ہی بدبختی میں ڈوبا رہا،*

✨حالانکہ کہ اگر یہ بدبخت ازلی ارسطو صرف خود پر ہی نگاہ کر لیتا تو جان لیتا کہ بغیر خالق کہ کوئی وجود بننا ناممکن ہے دانت اسلیے تیز ہیں کہ ٹکڑے کریں، داڑھیں اسلیے چوڑی ہیں کہ پیس ڈالیں، اور ان انگلیوں میں اسلیے گرہیں ہیں کہ تاکہ کھلیں اور بند ہو جائیں، پھر انگلیوں کو ہڈی سے نرا گوشت ہی خالق ارض و سماں اللہ نے نہیں رکھا کیونکہ اگر نرم ہوتیں تو مضبوط چیز سے انہیں صدمہ پہنچتا، اور ٹوٹ جاتیں پھر کوئی انگلی چھوٹی رکھی کوئی بڑی جب سب ملتی ہیں تو ایک ہو جاتی ہیں.

💥ان سب ناقابل تردید شواہد کے باوجود ارسطو اور اس کے چاہنے والے ملحدین نے ابلیس ملعون کی پیروی کی اور الحاد کے پیرو ہو گئے-

▩ *فلاسفی پر شیطانی تلبیس*▩

🕯ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ *شیطان نے فلاسفہ کو دھوکہ دینے پر اس جہت سے قابو پایا کہ یہ لوگ فقط اپنی رایوں اور عقلوں کے ہو رہے اور اپنے خیالات کے مطابق گفتگو کی انبیاء کرام علیہم السلام کی طرف متوجہ نہیں ہوئے ان میں سے بعض دہریہ فرقہ کے ہم مشرب ہیں، اور کہتے ہیں کہ عالم کا کوئی صانع نہیں*(نعوذبااللہ)

🕯یحییٰ بن بشر نہاوندی نے ذکر کیا کہ: *ارسطا طالیس (ارسطو) اور اس کے گمراہ ساتھیوں کا یہ خیال ہے کہ زمین ایک ستارہ ہے جو کہ آسمان کے جوف میں ہے اور ہر ایک ستارے میں زمین کی طرح کے عالم ہیں اور درخت اور نہریں ہیں، جیسے کہ زمین میں ہیں اور یہ فرقہ صانع نہیں مانتا-*(تلبیس ابلیس،صفحہ نمبر 87)

🔥ارسطو نے عقل کو ترجیح دی انبیاء کرام علیہم السلام کی تعلیمات سے دور ہٹا اور خالق کائنات اللہ عزوجل کا انکار کیا

*💥تو نتیجا یہ نکلا کہ اس کی ہر پیش کی گئی بات جھوٹ اور بےبنیاد نکلی، ارسطو کا کہنا تھا کہ زمین ایک ستارہ ہے حالانکہ ہم سب جانتے ہیں کہ زمین ستارہ نہیں بلکے سیارہ ہے، اور پھر اس کا کہنا تھا کہ ہر ستارے میں نہریں اور درخت ہیں، جیسے زمین پر ہیں تو یہ بھی بہت بڑا جھوٹ ہے زمین کے قریب ترین سورج ہے اور سورج ستارہ ہے کیا آپ نے کھبی سنا کہ سورج ستارے میں نہریں اور باغات ہوں؟ ناممکن ہے یہ سورج ستارا آگ کا ایک گولہ ہے جو اتنا دور ہونے کے باوجود زمین کو گرم حرارت دیتا ہے، تو پتہ یہ چلا کہ یہ ملحدین عقل کو سب کچھ سمجھ کر تباہ ہو گئے اور ان کی عقلوں کو  سائنس غلط ثابت کر رہی ہے... ملحدین سے بڑا عقل سے پیدل اور کوئی نہیں💥*
═════════════
📜☜سـلسلہ جاری ہیں ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

میت کے ساتھ کی جانے والی بدعتیں ۔

  بدعت  کی اصطلاحی تعریف :دین اسلام میں ثواب کی نیت سے کسی چیز کا اضافہ جس کی مشروعیت پر کوئی شرعی دلیل نہ ہو بدعت کہلاتا ہے ۔آپﷺکا ارشاد ہے...