┄┅════❁﷽❁════┅┄
📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*
✒پوسٹ نمبـــــر : *21
▩ *سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس*▩
🔖فطرت کے عوامل میں ایک چیز ختنہ بھی ہے یہ اسلام میں لازم قرار دیا گیا ہے ماضی میں عقل پر چلنے والے لوگوں نے اس کا انکار کیا لیکن جوں، جوں سائنس نے ترقی کی تو آج وہ ہی سائنس یہ مانتی ہے کہ ختنے سے بچے کی صحت پر حیرت انگیز مثبت تبدیلیاں آتی ہیں بنسبت اُس بچے کے جس کے ختنے نہ ہوں... چیلینج ہے پاکستان سمیت دنیا کے تمام ملحــدین کفار کو کہ تم ہمیں ہمارے محبوب محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ایسا طریقہ بتا دو جو سائنس کے خلاف ہو؟
*📌بلکہ کہنا چاہوں گا کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو احادیث 1400 سال سے زائد عرصہ پہلے بیان کیں وہ حرف با حرف آج کی جدید سائنس ثابت کر رہی ہے.. کیا اب بھی ملحدین کفار کی آنکھیں نہ کھلیں تو پھر ازلی بدبختی ان کے ساتھ لگی ہے پھر جہنم ہی ملحدین کی (suitable) جگہ ہے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے-*
⚪ختنے کے حوالے سے حدیث ملاحظہ فرمائیں اور پھر اس کی جدید سائنس میں تحقیق بھی کی گئی وہ بھی پیش کی جائے گی.
📖صحیح البخاری میں حدیث ہے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :پانچ چیزیں فطرت سے ہیں:1:-ختنہ کرنا 2:-زیر ناف کے بال کے کاٹنا 3:- مونچھیں پست کرنا 4:- ناخن کاٹنا 5:-اور بغلوں کے بال اکھاڑنا۔(صحیح البخاری، کتاب اللباس، رقم الحدیث: ٥٨٨٩)
⚫1990ء کے میگزین (New England Journal Of Medicine) کے اندر ڈاکٹر شیون رقمطراز ہیں:👇🏻
*🏷''بلاشبہ بچے کا ختنہ عمر بھر کے لیے جنسی اعضاء کی نظافت کا کام آسان کر دیتا ہے، اس طرح بچپنے میں قلفہ )عضو تناسل کے سرے پر بڑھی ہوئی جلد( کے نیچے بیماری کے جراثیم جمع نہیں ہوتے۔''*
*⚫ختنہ نہ کروانے سے بیماری کے تناسب میں اضافہ:👇🏻*
*🏷برطانیہ کے غیر مختون اسکول بچوں کے ایک سروے سے پتہ چلا کہ ان میں 70 فیصد کی جنسی اعضاء کی صفائی کی حالت بہت خراب تھی۔ڈینمارک میں ایک اور سروے سے معلوم ہوا کہ چھ سال کے غیر مختون بچوں میں ٦٣ فیصد کا قلفہ گندگی کی وجہ سے چپکا ہوا تھا*
🔖ختنہ اور جنسی امراض:
آسٹریلیا کے ایک تازہ ترین سروے سے پتہ چلا کہ غیر مختون حضرات میں کئی قسم کے جنسی امراض عام طور پر پائے جاتے ہیں۔آلہ تناسل پر چھالے، سوزاک، آتشک
🔖ختنہ اور ایڈز:
1989ء میں شائع ہونے والے امریکن سائنس میگزین کے ایک مقالہ کا عنوان ہے:''ختنہ ایڈز کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔''
*📌یہ مقالہ امریکہ اور افریقہ میں لیے گئے تین جائزوں پر مشتمل ہے۔ اس میں خاص طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ اور زور دیا گیا ہے کہ بیشتر غیر مختون حضرات ہی اس وبا کا شکار ہوتے ہیں۔تمام تحقیقات سے واضح ہوا کہ انسان کی بقا چاہے وہ دنیاوی ہو یا آخرت کی حرف بہ حرف محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہے۔۔۔ معلوم نہیں غیر مسلم اور منکرین حدیث کیوں ان باتوں پر غور نہیں کرتے۔ فاعتبروا یا اولی الالباب-*(جاری ہے••••)
═════════════
📜☜سـلسلہ جاری ہیں ۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں