┄┅════❁﷽❁════┅┄
📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*
✒پوسٹ نمبـــــر : *19
▩ *فلسفیوں کا باطل دستـور*▩
*🌟🌹جب بھی لوگ انبیاء کرام علیہم السلام کے طریقے پر چلے تو کامیابی ان کا مقـــدر بنی اور جب بھی لوگ یونان کی فلاسفی پر چلے تو ناکام ہوئے،🔥*
🌸اسی چیز کو امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ :
*✨"انبیاء کرام علیہم السلام کا یہ طریقــہ تھا کہ وہ مخــلوق کو اسی بات کا حــکم دیتے تھے جس میں اس کی بھـــلائی ہوتی تھی، اور اس بات سے منع کرتے تھے جس میں اس کی برائی ہوتی تھی، وہ لوگوں کے دماغ اور اسباب، کائنات کی بحث و تفکر میں مشغول نہیں کرتے تھے،*
*💥جبکہ فلسفیوں کا دستور اس کے برعکس ہے اور درحقیقت یہ بحث بہت طولانی، تھکا دینے والی، اور فائدے سے خالی ہے، بلکہ الٹا مضـرت کا موجب بھی ہو سکتی ہے*
*💖نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی ماہر طبیب کسی مــریض کا معائنہ کرتا ہے، اس کی بیـماری کی تشخیـص کر لیتا ہے، اور اسے بتا دیتا ہے کہ یہ، یہ دوا پینا اور فلاں چیز سے پرہیــز کرنا، بیمار ان ہــدایات پر عمل کرتا ہے اور تندرست ہو جاتا ہے،*
*🔥برخـــلاف اس کے نام نہاد فلسفیوں کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی نیم حـــکیم جو مریض کو دیکھتا ہے اور اپنی قابلیت جتانے کے لیے مرض کی حـقیقت اور اس کے اسباب کی تشریح شروع کر دیتا ہے، بہت سی فضــول باتیــں شروع کر دیتا ہے، لیکن جب بیـمار اُکتــا کر پوچھتا ہے کہ مجھے وہ دوا بتاؤ جس سے شفــاء ملے تو وہ بغلیں جھانکنے لگتا ہے اور دوا نہیں بتا سکتا*
📚|[اقتضاء الصراط المستقيم]|
▩ *سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس*▩
💥جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا گیا کہ ملحــدین اپنا نظریہ سائنس سے لیتے ہیں ان ملحدین کا رد انہی کی سائنس سے کیا جائے گا بإذن اللہ... ہم الحمد للہ پہلے قرآن سے ثابت کر چکے اور مارس بوکالے کے انکشافات کا ذکر بھی کیا گیا کہ پورے قرآن میں انہوں نے ایک آیت ایسی نہیں پائی جو سائنس سے متصادم ہو بلکہ آج سے 1400 سال قبل جس طرح قرآن میں آیا آج کی جدید سائنسی ریسرچ اُسی نتیجے پر پہنچ رہی ہے جس طرح قرآن میں اللہ نے ارشاد فرمایا.
*➰اسی طرح سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہے کہ خاتم النبیین محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی طریقہ اپنایا یا بتایا آج سائنس اُس میں انسانی فوائد کو ثابت کر رہی ہے، محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل دنیاوی فوائد کے ساتھ، ساتھ روحانی فوائد کا مجموعہ ہے، نبی رحمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر طریقہ راہ نجات اور روشنی ہے جس پر چل کر ایک شخص دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتا ہےـ*
🔆جیسے ایک مثال لے لیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پیٹ کے بل لیٹنے سے منع فرمایا(ترمذی) میڈیکل سائنس ہمیں یہ معلومات فراہم کرتی ہے کہ منہ کے بل اوندھے لیٹنے سے دل و گردہ پر برا اثر پڑتا ہے نیز نظام ہضم پر دباؤ پڑھتا ہے(جاری ہے•••)
▩ *سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور جدید سائنس*▩
🔅سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک اہم سنت داڑھی رکھنا بھی ہے، اور خود نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے داڑھیاں بڑھانے کا حکم دیا..
📖چنانچہ حدیث میں ہے ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی مونچھیں کترواؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ(صحیح بخاری)
🔍اب ہم دیکھتے ہیں کہ سائنس آج کے دور میں داڑھی کے متعلق کیا کہتی ہے؟
*☀✨برطانوی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے داڑھی کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس چہرے پر داڑھی ہوتی ہے وہ سورج سے نکلنے والی شعاعوں سے محفوظ رہتا ہے۔*
✅تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی میں داڑھی سے متعلق تحقیق ہوئی جس کے دوران سائنس دانوں نے داڑھی رکھنے کے سائنسی فوائد کو تسلیم کرلیا، تحقیقی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ مردوں کی داڑھی صحت کے لیے مفیــد ہوتی ہے۔
📰برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈینٹ‘ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’تحقیقاتی تجربے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ داڑھی رکھنے والے افراد کا چہرہ سورج سے نکلنے والی الڑا وائلٹ شعاعوں سے 95 فیصد تک محفوظ رہتا ہے-
*♦محققین کا کہنا ہے کہ داڑھی رکھنے والے افراد کی جلد تیز دھوپ میں بھی محفوظ رہتی ہے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بڑھتی عمر میں چہرے پر آنے والے بڑھاپے کے اثرات بھی نمودار نہیں ہوتے، چہرے پر جھریاں پیدا نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے انسان تروتازہ دکھائی دیتا ہے۔*
*💖تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ داڑھی والا شخص بغیر داڑھی والے شخص سے زیادہ پرکشش نظر آتا ہے، داڑھی کمزور چہرے کے خدوخال کو بھی چھپا دیتی ہیں۔*
*💥اس کے برعکس جب ایک شخص شیو کرتا ہے شیو کے دوران جلد پر زخم آنے سے فولی کلیٹس باربی نامی بیماری پیداہو جاتی ہے جس میں ایک بیکٹریا جلد میں انفیکشن پیداکرد یتا ہے ، داڑھی رکھنے سے یہ مصیبت قریب بھی نہیں آتی.شیو کرنے سے بال جلد کے اندر تک کٹ سکتے ہیں اور جب یہ دوبارہ بڑھتے ہیں تو ان میں سے کوئی جلد اندر ہی بڑھ کر دانوں اور کیل سہاسوں کا سبب بن جاتاہے ۔داڑھی اس مسئلہ سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔*
═════════════
📜☜سـلسلہ جاری ہیں ۔۔۔۔۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں