┄┅════❁﷽❁════┅┄
📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*
✒پوسٹ نمبـــــر : *6*
▩ *ملحـــدین کے گمراہ کن نظریات کا جائـزہ :* ▩
*💥ملحـــدین کے گمراہ کن نظریات کے مطابق یہ کائنات کسی نے نہیں بنائی تو پھر انہیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ کائنات بلا کسی واقعہ کے وقوع پذیر ہو گئی،لیکن حقیقتاً یہ چیز بلادلیل ہے جو عقل سے خالی بات ہے کیونکہ کسی چیز کو بنائے بغیر وجود نہیں آسکتا اور یہ بھی ممکن نہیں کہ وجود تو موجود ہو لیکن اس کا کوئی خالق نہ ہو؟*
❓تو ملحدین سے یہ سوال ہے کہ یہ کائنات اگر کسی نے نہیں بنائی تو اس کا وجود کیسے پیدا ہوا؟ اس کے پیچھے لازماً کوئی وقوعہ ہوا ہو گا جس سے یہ کائنات بنی اور کوئی بھی واقعہ بغیر تخلیق اور بغیر دلیل کے پیش نہیں آسکتا،
☝🏻پتہ یہ چلا کہ کائنات کو منظم انداز میں چلانے والا ایک ہی خالق ہے اور وہ ہے اللہ تعالیٰ، ہے.جیسا کہ قرآن مجید میں ہے :
📖اِنَّ فِىْ خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ اللَّيْلِ وَالنَّـهَارِ وَالْفُلْكِ الَّتِىْ تَجْرِىْ فِى الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ وَمَآ اَنْزَلَ اللّـٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَـاَحْيَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِـهَا وَبَثَّ فِيْـهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍۖ وَتَصْرِيْفِ الرِّيَاحِ وَالسَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَيْنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ لَاٰيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ (سورة البقرہ:164)
*✨بے شک آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں، اور رات اور دن کے بدلنے میں، اور جہازوں میں جو دریا میں لوگوں کی نفع دینے والی چیزیں لے کر چلتے ہیں، اور اس پانی میں جسے اللہ نے آسمان سے نازل کیا ہے پھر اس سے مردہ زمین کو زندہ کرتا ہے اور اس میں ہر قسم کے چلنے والے جانور پھیلاتا ہے، اور ہواؤں کے بدلنے میں، اور بادل میں جو آسمان اور زمین کے درمیان حکم کا تابع ہے، البتہ عقلمندوں کے لیے نشانیاں ہیں۔*
═════════════
📜☜ ســـلســلہ جاری ہیں ۔۔۔۔
╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔⚔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں