مشہور اشاعتیں

منگل، 8 اکتوبر، 2019

تلبیس الحاد

┄┅════❁﷽❁════┅┄

📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*

✒پوسٹ نمبـــــر : 9

▩ *ڈاکٹر مارس بوکالے کا قبول اسلام :*▩

📖💖جیسے کہ پہلے بتایا جا چکا ہے کہ ملحدین اپنا نظریہ سائنس سے لیتے ہیں گویا سائنس ہی ان کے لیے سب کچھ ہے لیکن اسی سائنس کے پڑھے لکھے لوگ اور ڈاکٹرز اکثر *"مسلمــان"* ہو جاتے ہیں،

🔭📖اور وجہ یہ ہی ہے کہ وہ جب سائنس کا موازنہ قــــرآن سے کرتے ہیں تو وہ حیرت میں ڈوب جاتے ہیں کہ *"قـــرآن مجیــد"* ایسی عظیم کتاب ہے کہ اس میں جتنی آیات ہیں ان میں سے کوئی ایک بھی آیت ایسی نہیں جو جدید سائنس کے برعکس ہو بلکہ جس طرح آج سائنس ثابت کر رہی ہے بلکل اس کے عین مطابق 1400 سال قبل اللہ نے قرآن میں ارشاد فرمایا تھا

🔍اسی کی ایک زندہ مثال مشہور سائنسدان، ریسرچــر اور ڈاکٹر ہیں جن کا نام مارس بوکالے ہے جن کا تعلق فرانس سے ہے آپ کو میڈیکل کی فیلڈ میں بھی کافی اعزازات ملے ہیں،

*✨ان کے قبول اسلام کی کہانی بہت ہی دلچسپ ہے اگر کوئی دل سے اس کہانی کو سنے تو ایمان والوں کے ایمان میں اضافہ ہو گا اور ممکن ہے کسی ملحد کو توبہ کی توفیق بھی ہو جائے،فرانس نے 1981 میں مصر کی حکومت سے یہ درخواست کی کہ انہیں فرعون کی ممی چاہیے تاکہ وہ اس پر اپنی ریسرچ مکمل کر سکیں جب مصر کی حکومت نے یہ درخواست منظور کر لی تو جہاز کے ذریعے فرعون کی ممی کو فرانس پہنچایا گیا، جب یہ ممی وہاں پہنچی تو اس کی تحقیق، ریسرچ کا ذمہ Head of Surgeon اور scientist ڈاکٹر مارس بوکالے کو دیا گیا*

*🔍مارس بوکالے نے جب فرعون کی ممی پر تحقیق کرنا شروع کی تو انہیں یہ محسوس ہوا کہ فرعون کے جسم پر نمکیات کے ذرات ہیں جو اس بات کی نشانی ہے کہ فرعون ڈوب کر مرا ہے🌊*

‼لیکن مارس بوکالے یہ حیران تھے کہ یہ ممی دوسری ممیوں سے مختلف کیوں ہے، فرعون کی ممی سلامت تھی جب کہ باقی ممیاں بالکل ختم شدہ حالت میں تھیں اس سوچ نے انہیں مزید تحقیق کرنے پر ابھارا

💦اور اسی اثناء میں کسی نے انہیں بتایا کہ مسلمان یہ مانتے ہیں کہ فرعون ڈوب کر مرا اور اس کی لاش ہمیشہ محفوظ رہے گی تب مارس بوکالے نے عرب ممالک کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور وہاں پہنچ کر جب وہاں کے سکالرز نے انہیں قرآن کی یہ آیت پیش کی جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :

📖{وَجٰوَزْنَا بِبَنِیْ اِسْرَآئِیْل الْبَحْرَ فَاَتْبَعَھُمْ فِرْعَوْنُ وَجُنُوْدُہ بَغْیًا وَّعَدْوًا ط حَتّٰی اِذَآاَدْرَکَہُ الْغَرَقُ قَالَ اٰمَنْتُ اَنَّہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا الَّذِیْ اٰمَنَتْ بِہ بَنُوآ اِسْرِآئِیْلَ وَاَنا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ۔ اٰلْئٰنَ وَقَدْ عَصَیْتَ قَبْلُ وَکُنْتَ مِنَ الْمُفْسِدِیْنَ ۔ فَالْیَوْمَ نُنَجِّیْکَ بِبَدَنِکَ لِتَکُوْنَ لِمَنْ خَلْفَکَ اٰیَةً ط وَاِنَّ کَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِ عَنْ اٰیٰتِنَا لَغٰفِلُوْنَ}(يونس:٩٠،٩٣)

*💥اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا پھر ان کے پیچھے پیچھے فرعون اپنے لشکر کے ساتھ ﻇلم اور زیادتی کے اراده سے چلا یہاں تک کہ جب ڈوبنے لگا تو کہنے لگا کہ میں ایمان ﻻتا ہوں کہ جس پر بنی اسرائیل ایمان ﻻئے ہیں، اس کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں ~ (جواب دیا گیا کہ) اب ایمان ﻻتا ہے؟ اور پہلے سرکشی کرتا رہا اور مفسدوں میں داخل رہا ~ سو آج ہم صرف تیری ﻻش کو نجات دیں گے تاکہ تو ان کے لیے نشان عبرت ہو جو تیرے بعد ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ بہت سے آدمی ہماری نشانیوں سے غافل ہیں-*

💖💖جـب یہ آیت ڈاکٹــر مارس بوکالے نے پڑھی تو بےاخـــتیار کلمـــہ پڑھ لیا اور مسلمـــان ہو گئے، اور جــــان لیا کہ قـــــرآنِ مجیــــــد اللّٰـــہ تعالیٰ کا سچــــا کــلام ہے ــــ

▩ *ڈاکٹــر مارس بــوکالے کا تحـــقیقی جــــائزہ :*▩

📖✨اسلام قبــول کرنے کے بعد ڈاکٹر مارس بوکالے نے 50 سال کی عمر میں عربی سیکھی اور پھر ایک  کتاب لکھی چونکہ وہ مسلمان ہونے سے قبل عیسائی تھے لہذا انہوں نے بائبل کا قـــرآن سے موازنہ کیا سائنس کے تناظر میں بائیبل، قرآن اور سائنس جو انھوں نے فرانسسی میں کتاب لکھی اور اس کے متعدد زبانوں میں ترجمہ بھی ہو چکے ہیں۔

*💯✅اس میں انھوں نے حوالوں سے بیان کیا کہ قرآن میں کوئی ایسا بیان نہیں ملے گا جو جـــدید سائنسی علوم کے منافی ہو۔*

💥جبکہ بائیبل میں متعدد ایسے بیانات ہیں جو جدید تحقیق کے متصادم ہیں۔ اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ انجیل کو متعدد انسانوں نے اپنی زبان میں تاریخی کتاب کے طور پر لکھا گیا اور اس کی اصل صورت موجود نہیں۔

*📖🌹جـــبکہ قـــرآن مجـــید اللہ کا کلام ہے جس میں ایک زبر، زیر کی بھی تبـــدیلی نہیں، یہ ہی وجـــہ تھی کہ مارس بوکالے نے اســـلام قبــــول کیا اور اســــلام کی حــــقانیت کو تسلیــــم کر لیا اور ہر ملحــــــد کو یہ پیغـــام دے گئے کہ اســــلام ہی راہِ نجــــات ہے-*

═════════════
📜☜ ســـلســلہ جاری ہیں ۔۔۔۔۔

╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟  ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔⚔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

میت کے ساتھ کی جانے والی بدعتیں ۔

  بدعت  کی اصطلاحی تعریف :دین اسلام میں ثواب کی نیت سے کسی چیز کا اضافہ جس کی مشروعیت پر کوئی شرعی دلیل نہ ہو بدعت کہلاتا ہے ۔آپﷺکا ارشاد ہے...