┄┅════❁﷽❁════┅┄
📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*
✒پوسٹ نمبـــــر : *4*
▩ *ملحــــدین کا حــکم* ▩
*💥کائنات کے منظم طریقے سے چــلنے کے دلائل ہم نے پیش کیے اب آتے ہیں ملحــــدین کے حـــکم کی طرف کہ ملحدین کس قسم کے لوگ ہیں کیا ان ملحــــــدین کا حکم عام کافـــروں کی طرح ہے یا اس سے بڑھ کر❓*
➰تو اس کا جواب شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے دیا جنہوں نے اپنے فتاوی میں یہ فرمایا کہ
*🔥جو ملحدین(Atheist) کا گروہ ہے جس نے اللہ عزوجل کے وجود کا انکار کیا ایسے ملحدین دوسرے مشرکین سے بڑھ کر کافر ہیں،یعنی درجے کے لحاظ سے مشرکین سے بڑے کافر ملحدین ہیں-*
🔸اسی ضمن میں ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
*📌"کفر یہ ہے کہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان نہ لانا چاہے یہ جھٹلانے کی صورت میں ہو یا شکوک و شبہات یا بےیقینی کی صورت میں، یا حسد یا تکبر کی صورت میں یا اپنے نفس کی بری خواہشات پر عمل کرنے کی بنا پر ایک شخص ایمان کے راستے سے بھٹک جائے(یعنی کافر ہو جائے) ، لیکن جو کوئی اللہ کے وجود کا انکار کر دے اور کافر ہو جائے تو یہ کفر کی سب سے عظیم سطح ہے-*
📚|[مجموع الفتاویٰ 17/291]|
🔥یہ اس لیے ہے کہ انہوں نے اُس رب اللہ کا انکار کیا جس نے انہیں وجود بخشا اور اندھے گھونگے، بہرے بنے رہے حالانکہ اُن کی پاس عقل موجود تھی یہ ہی ملحدین جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں ایسے لوگوں کے متعلق قرآن میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں :
📖وَلَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّـمَ كَثِيْـرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ ۖ لَـهُـمْ قُلُوْبٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ بِـهَاۖ وَلَـهُـمْ اَعْيُـنٌ لَّا يُبْصِرُوْنَ بِـهَاۖ وَلَـهُـمْ اٰذَانٌ لَّا يَسْـمَعُوْنَ بِـهَا ۚ اُولٰٓئِكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُـمْ اَضَلُّ ۚ اُولٰٓئِكَ هُـمُ الْغَافِلُوْنَ(الأعراف:١٧٩)
*💥اور ہم نے دوزخ کے لیے بہت سے جن اور آدمی پیدا کیے ہیں، ان کے دل ہیں کہ ان سے سمجھتے نہیں، اور آنکھیں ہیں کہ ان سے دیکھتے نہیں، اور کان ہیں کہ ان سے سنتے نہیں، وہ ایسے ہیں جیسے چوپائے بلکہ ان سے بھی گمراہی میں زیادہ ہیں، یہی لوگ غافل ہیں۔*
═════════════
📜☜ ســـلســلہ جاری ہیں ۔۔۔۔۔
╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔⚔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں