مشہور اشاعتیں

جمعہ، 15 نومبر، 2019

تلبیس الحاد

┄┅════❁﷽❁════┅┄

✒پوسٹ نمبـــــر :  23

▩ *دائمی جہنم کے حـقدار ملحـدین*▩

*🔥جہنم ایک ایسی جگہ ہے جہاں ایک پل بھی گزارنا دشوار ہے دنیا کے تمام کافروں کا ٹھکانہ یہ ہی وہ آگ ہے جسے جہنم کہتے ہیں، تمام کفار جو کفر کی حالت میں مرے ان کا انجام بھی بھیانک ہونے والا ہے، انہی بدبخت لوگوں میں ملحدین بھی شامل ہے جنہیں دائمی عذاب کا مزہ چھکنا ہے-*

    📜چنانچہ اللہ تعالی کا جہنمیوں  کے بارے  میں فرمان ہے کہ:

💥لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا (23) لَا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا (24) إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا [النبأ : 23 - 25]

*🔥وہ اس میں  لمبی مدت ٹھہریں  گے Oانہیں اس میں کوئی ٹھنڈی اور پینے کی چیز چکھنے کیلئے بھی نہیں ملے گیO ما سوائے کھولتے ہوئے پانی اور پیپ کے۔*

💥وَلَهُمْ عَذَابٌ مُقِيمٌ
*🔥"اور ان کیلئے ہمیشہ رہنے والا عذاب ہے "* [المائدة : 37]

💥لَا يُفَتَّر عَنْهُمْ وَهُمْ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَ
*🔥اور ان سے [عذاب ]کم نہیں ہوگا اور وہ اس میں مایوس ہوں گے۔* [الزخرف :75]

💥خَالِدِيْنَ فِيْهَا أَبَدًا
*🔥وہ اس جہنم میں ہمیشہ رہیں گے*[البینۃ:8]

💥وَمَا هُمْ مِنْهَا بِمُخْرَجِيْنَ-
*اور وہ اس جہنم میں سے نکالے نہیں جائیں گے۔*[ الحجر :48]

💥وَمَا هُمْ بِخَارِجِيْنَ مِنَ النَّارِ-
*🔥اور وہ جہنم سے نہیں نکل سکیں گے ۔*[البقرۃ :167]

💥وَلَا يَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتَّى يَلِجَ الْجَمَلُ فِيْ سَمِّ الْخِيَاطِ-
*🔥اور اونٹ کے سوئی کے ناکے سے داخل ہو جانے تک وہ جنت میں داخل نہ ہو  سکیں  گے۔*(الاعراف /40)

💥لَا يُقْضَى عَلَيْهِمْ فَيَمُوْتُوْا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ مِنْ عَذَابِهَا كَذَلِكَ نَجْزِيْ كُلَّ كَفُوْرٍ
*🔥اور ان پر [موت کا ]فیصلہ نہیں کیا جائے گا کہ وہ مر جائیں اور نہ  ہی ان سے جہنم  کا عذاب ہلکا کیا جائے گا ،  ہم ہر نا شکرے کو اسی طرح سزا دیتے ہیں۔*[الفاطر :36]

📖امام ابن حزم اپنی کتاب"مراتب الاجماع" میں کہتے ہیں :

*🔥"یقیناً جہنم بر حق ہے اور یہ ایسا عذاب کا ٹھکانہ ہے جو کبھی فنا نہیں ہوگا ، اور جہنمی اس میں ہمیشہ رہیں گے کبھی فنا نہیں ہونگے"*

▩ *اللہ کے دشمن ملحدین کا جہنم میں انجام*▩

*🔥قرآن و سنت کی روشنی میں کفار کے لیے ہر وہ عذاب موجود ہے جہنم میں جس کی شدت کو کفار نہ چاہتے ہوئے بھی برداشت کریں گے چائیں گے کہ یہ عذاب ہلکا ہو یا وہ کاش مٹی ہو جائیں لیکن ان کی یہ آرزوئیں دھری کی دھری رہ جائیں گی یہ اسلیے اے ملحدوں کہ تم نے اللہ کا انکار کیا،شریعت کا استہزاء کیا اور انبیاء کرام علیہم السلام کی تعلیمات اور امام الانبیاء محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک شریعت کی خلاف ورزی کرتے رہے تو عنقریب چکو گے تم جہنم کا مزا اے ملحدوں جہاں نا جیو گے نہ ہی مرو گے اور تمھارے کھانے کے لیے توھر کا درخت زقوم ہو گا کانٹے دار بدبودار*

💥جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں :جہنمیوں کو تھوہر کا زہریلا کانٹےدار اور بدبودار درخت کھانے کے لیے دیا جائے گا( سورہ دخان:43)

*🔥اے ملحدوں جہنم میں تمھیں ایسی مار، ماری جائے گی کہ تم نہ کہیں بھاگ سکو گے نہ چھپ سکو گے-*

💥جہنمیوں کو لوہے کے گرزوں اور ہتھوڑوں سے مارا جائے گا-(سورہ حج: 19)

▩ *ملحدین کا کفر اور عذاب دونوں شدید*▩

*🔥ملحـدین کے کفر کا درجـہ جس طرح عظیم ہے اسی طرح ان پر عذاب کو نوعیت بھی عظیم ہے،ہر کافر و منافق کو اس کے کفر و نفاق کی درجے پر آخرت کے عذاب ملے گا، جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا کہ ملحدین کا کفر بقول ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے دوسرے کافروں سے بڑھ کر ہے تو ہر ملحد زہن نشین کر لے کہ اس کو عذاب بھی دوگنا دیا جائے گا، اور ایسی تنگ و تاریخ جگہ میں انہیں قید کیا جائے گا کہ ناچاہتے ہوئے بھی انہیں عذاب کے مزے چکھنے ہوں گے وہ تنگ و تاریک کوٹھنی کیا ہے؟تو جان لیجیے وہ تنگ و تاریک کوٹھنی سجین ہے جو ساتوں زمینوں کے نیچے ایک تنگ جگہ کا نام ہے جہاں کافروں کے اعمال کے سبب انہیں عذاب ہو گا ایک تو آگ کا عذاب دوسرا تنگ جگہ کا عذاب.*

💫جیسا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں :

📖كَلَّآ اِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِىْ سِجِّيْنٍ(7)
*💥ہرگز ایسا نہیں چاہیے (کہ کافروں کو چھٹکارہ مل جائے) بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں۔*

📖وَمَآ اَدْرَاكَ مَا سِجِّيْنٌ (8)
*💥اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے۔*

📖كِتَابٌ مَّرْقُوْمٌ (9)
*💥ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے۔*

📖وَيْلٌ يَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِيْنَ (10)
*💥اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے۔*

📖اَلَّـذِيْنَ يُكَذِّبُوْنَ بِيَوْمِ الدِّيْنِ(11)
*💥وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں۔*

📖وَمَا يُكَذِّبُ بِهٓ ٖ اِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ اَثِـيْمٍ(12)
*💥اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے۔*

📖اِذَا تُـتْلٰى عَلَيْهِ اٰيَاتُنَا قَالَ اَسَاطِيْـرُ الْاَوَّلِيْنَ (13)
*💥جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں۔*

📖كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلٰى قُلُوْبِـهِـمْ مَّا كَانُـوْا يَكْسِبُوْنَ (14)
*💥ہرگز نہیں بلکہ ان کے (برے) کاموں سے ان کے دلوں پر زنگ لگ گیا ہے۔*(سورہ المطففین)

🔥🕳سجین سجن سے ہے او ر سجن قید خانہ اور تنگ جگہ کو کہتے ہیں۔ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی طویل حدیث میں ہے کہ کافر کی روح کے بارہ میں جناب باری تعالیٰ کا ارشاد ہوتا ہے کہ اس کا نام کتاب سجین میں لکھ دو اور سجین ساتوں زمین کے نیچے ہے کہا گیا ہے یہ یہ ساتویں زمین کے نیچے سبز رنگ کی ایک چٹان ہے اور کہا گیا کہ جہنم میں ایک گڑھا ہے۔

🕳غرض سجین ایک تنگ اور تہہ کی جگہ ہے جیسے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے ایک اور جگہ فرمایا ہے:

💥{اِذَا اُلْقُوْ مِنْھَا مَکَانًا ضَیِّقًا مُقَرَّنِیْنَ دَعَوْا ھُنَالِکَ ثَبُوْرًا}
’’جب وہ جہنم کی کسی تنگ جگہ میں ہاتھ پائوں جکڑ کر ڈال دئیے جائیں گے، وہاں موت ہی موت پکاریں گے۔‘‘
═════════════
📜☜سـلسلہ جاری ہیں ۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

میت کے ساتھ کی جانے والی بدعتیں ۔

  بدعت  کی اصطلاحی تعریف :دین اسلام میں ثواب کی نیت سے کسی چیز کا اضافہ جس کی مشروعیت پر کوئی شرعی دلیل نہ ہو بدعت کہلاتا ہے ۔آپﷺکا ارشاد ہے...