مشہور اشاعتیں

اتوار، 17 نومبر، 2019

تلبیس الحاد

┄┅════❁﷽❁════┅┄

📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*

✒پوسٹ نمبـــــر : *24

▩ *ملحدین کا رد کرنا*▩

*🔖جس طرح ملحدین کا کفر عظیم ہے اسی طرح ان کے رد میں بولنا اور ان کے خلاف محاذ کھڑا کرنا بھی عظیم ہے جس طرح ملحدین کے عذاب کی نوعیت عظیم ہے اسی طرح ان کے رد میں تحریرات کا اجر بھی عظیم ہے.*

     *📌کیونکہ ملحدین کا اعتراض اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی پاک ذات پر ہے اور جو کوئی اللہ کے دفاع میں اسلام کے دفاع میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع میں کھڑا ہو گا اُس کو دنیا و آخرت میں راحت و سکون اور نعمتوں سے بھرپور زندگی نصیب ہو گی، بے شک مسلمان اپنے دل میں اللہ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حب رکھتے ہیں اور اس کا تقاضہ یہ ہے کہ ملحدین کے خلاف اپنی زبان، سے، مال سے اور جان سے جہاد کیا جائے، اور یہ عظیم عبادت ہے-*

💫ایسے متقین جو اپنے دل میں اسلام کی حب لیے پھرتے ہیں ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں جن کو اللہ پسند فرماتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :

📖اِنَّ اللّـٰهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِيْنَ (4)
🍂بے شک اللہ پرہیز گاروں کو پسند کرتا ہے۔(سورہ التوبہ)

📖يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اِنْ تَنْصُرُوا اللّـٰهَ يَنْصُرْكُمْ وَيُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ (7)
🍂اے ایمان والو! اگر تم اللہ کی مدد کرو گے وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمائے رکھے گا۔(سورہ محمد )

▩ *ملحدین کے فتنے سے بچنے کی چنـد تدابیر*▩

💫🌹ایک مسلمان کو یہ ضرور سمجھ لینا چاہیے کہ اُس کی نجات اللہ اور اس کے آخری نبی اور  رسول محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں ہے، اور یہ ہی وہ چیز ہے جو دین و دنیا میں کامیاب کرنے والی ہے،دنیا کی خاطر جینا ،مرنا اور دین کو اہمیت نہ دینے کا نقصان نسلوں تک جا سکتا ہے،

    *🔥کیونکہ ہم معمولی دور میں نہیں جی رہے یہ فتنوں کا دور ہے اور فتنوں کے اس سیلاب میں وہ ہی شیر کی طرح کھڑا رہ سکتا ہے جس کا عقیدہ مضبوط ہو اور جو دین کی خاطر جینا، مرنا جانتا ہو، اگر مسلمان یہ چاہتے ہیں کہ ملحدین جیسے فتنے عروج نہ پکڑیں تو انہیں چاہیے کہ قرآن و سنت کی پیروی کریں اس سے پھر ان کی نسلیں بھی محفوظ رہے گیں اگر ایسا کسی نے نہ کیا تو سمجھ لینا چاہیے کہ آنے والا دور ذیادہ پُر خطر ہے-*

🔥اور ملحدین جیسے ایمان کے لٹیرے جہنم کی طرف آنے والی نسلوں کو لے جانا چاہتے ہیں اور وار کرنے کے لیے تیار ہیں ان ملحدین کی مکروہ چالوں سے وہ ہی نجات پا سکتا ہے جس کا ایمان مضبوط ہو

*💝اور ایمان مضبوط ہوتا ہے ایمان کے تذکروں سے اور ایمان والوں کی محفل سے ہمیں اپنا تعلق ایسی جگہوں سے منسلکہ کرنا ہے جو ایمان والے لوگ ہیں.*

🔥ملحدین کے پاس سوشل میڈیا پر عوام کو گمراہ کرنے والے وسیع ہتھکنڈے موجود ہیں، اور کچھ لوگ ان کے اس جال میں پھنس بھی جاتے ہیں لیکن یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس دین و دنیا دونوں کا علم نہیں ہوتا جو نفس پرست ہوتے ہیں جو اپنے نفس کی بری خواہش کی عبادت کرتے ہیں بس ایسے ہی لوگ ان ملحدین کے اوچھے ہتھکنڈوں میں پھنس جاتے ہیں اور جہنم کے دائمی عذاب کی لسٹ میں اپنا نام درج کروا دیتے ہیں،

*💥ایک مسلمان کو جہاں ان سے پچنا ہے وہاں ہی منظم طور سے ان کے رد میں تحریرات بھی کرنی ہیں تاکہ لوگوں میں ملحدین کفار کے اثر کو زائل کیا جا سکے یہ اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک ایک مسلمان کے پاس علم نہ ہو لہذا ضروری ہے کہ ایک منتظم انداز میں ملحدین کے رد میں جو سلف صالحین کے اقوال ہیں انہیں جمع کیا جائے اور ان کا رد منظم انداز میں کیا جائے اور اپنا سوشل نیٹ ورک بڑھایا جائے اس سے ان ملحدین کفار کو بإذن اللہ خوب دھچکا لگے گا اور ان کے سیاہ کردار مزید مسخ ہو جائیں گے-*

*🏷یونیورسٹیوں میں ملحدین کے رد میں سیمینار منعقد کیے جائیں اور اللہ عزوجل کی عظمت بیان کی جائے قرآن و حدیث کی حقانیت کو روشناس کرایا جائے سائنسی تھیوریز کو سامنے رکھ کر کیونکہ اکثر لوگ اسی موازنے کے بعد مسلمان ہو جاتے ہیں.. یونیورسٹیوں میں یہ عمل جاری کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ملحدین کی ہٹ لسٹ میں یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے نوجوان ہیں۔

*⚡ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ شکوک و شبہات میں نہ ڈوبے اور اس کا حل یہ ہے کہ ہمیشہ شیطان مردود سے بچنے کی سعی کرے اور اللہ کی پناہ میں آجائے اور ایسے لوگوں سے دور رہے جو شک و شبہ میں لوگوں کو ڈالتے ہیں جو نقلی دلائل سے عقل کو تباہ کرتے ہیں کیونکہ ملحدین کا جو نظریہ ہے یہ ابلیسی پراجیکٹ ہے ابلیس ملعون چاہتا ہی یہ ہے کہ لوگ شکوک و شبہات میں پڑھ کر مایوس ہو جائیں اور بالآخر کسی فتنے کی زد میں آکر اپنی عاقبت تباہ کر دیں اور ویسے بھی شک و شبہ نفاق کی علامت ہے،*

*✅مکمل ایمان کے لیے ضروری ہے کہ صدق دل سے اسلام کی حقانیت کو تسلیم کیا جائے اور اس کے ارکان کو بجا لانے کے لیے تگ و دو کی جائے، شکوک و شبہات کا اکثر نتیجہ کفر پر ختم ہوتا ہے اور شکوک و شبہات کی دلدل میں بھی وہ ہی لوگ اکثر ڈوبتے ہیں جو علم و عمل سے خالی ہوتے ہیں اور ان کے دلوں میں اخلاص کی کمی ہوتی ہے یہ بات روز روشن کی طرح روشن ہے کہ اسلام کی حقانیت آج دن بدن لوگوں کے دلوں میں گھر کر رہی ہے سائنس حرف با حرف وہ ہی چیز ثابت کر رہی ہے جو آج سے چودہ سو سال پہلے قرآن و حدیث میں آیا.*

⚡لہذا شک میں ڈوبے ہوئے فرد کو کائنات کی تخلیق میں غور و فکر کرنا چاہیے اس کے منتظم انداز میں چلنے کو دیکھے جو ایک صانع کی موجودگی کی دلیل ہے.اسلام ہی واحد پورا  ضابطہ حیات ہے جس پر چل کر نجات ممکن ہے ۔

✍🏻وقت کی اہم ضرورت اور مستقبل کے عظیم فتنے الحاد کے رد میں یہ سلسلہ لکھا گیا اسے تلبیسِ الحــــاد کا نام اسلیے دیا گیا کیونکہ الحاد بذات خود ایک فریب، اور دھوکے کا دوسرا نام ہے ملحدین کا رد ہم نے اس سلسلے میں ایک منظم اور جامع انداز میں کیا جیسا کہ ملحدین سائنس کو اپنا سب کچھ مانتے ہیں تو اسی سائنس سے اسلام کی حقانیت کو ثابت کیا اور ان ملحدین کے ماضی کے سیاہ کردار کو بھی واضح کیا کہ کروڑوں لوگوں کو مار کر بھی یہ انسانیت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں اور بےحیا اتنے کہ خنزیر جیسا جانور بھی ان ملحدین سے گھن کھاتا ہے اور یہ سب ہم نے اپنے سلسلے میں ثابت شدہ مواد سے بیان کیا، یاد رہے مستقبل تو اسلام کا ہی ہے پوری دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا دین اسلام ہے اور 2075 میں ایک سروے کے مطابق اسلام کے ماننے والوں کی تعداد سب دوسرے مذاہب سے بڑھ کر ہو گی، لہذا الحاد اور ملحدین کے نظریے کی موت یقینی ہے بإذن اللہ.

🌹اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ اس سلسلے کو ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنائیں اور پڑھنے والوں کو اس سے فائدہ ہو... آمین

🍁وصلی اللہ تعالی علی نبینا محمد وعلی آلہ و صحبه أجمعين-

🔚 •••تمت بفضـل اللّٰـہ تعالیٰ•••
==================

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

میت کے ساتھ کی جانے والی بدعتیں ۔

  بدعت  کی اصطلاحی تعریف :دین اسلام میں ثواب کی نیت سے کسی چیز کا اضافہ جس کی مشروعیت پر کوئی شرعی دلیل نہ ہو بدعت کہلاتا ہے ۔آپﷺکا ارشاد ہے...