مشہور اشاعتیں

اتوار، 29 ستمبر، 2019

تلبیس الحاد

┄┅════❁﷽❁════┅┄

📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*

✒پوسٹ نمبـــــر : *2*

▩ *خــالقِ کائنـات کی پہچــان تخلیــقِ انسـانی کے ذریعــہ* ▩

🧬ہر انسان کا DNA بھی مختلف ہے، آج بھی جو زنا کے جرائم ہوتے ہیں جب نشاندہی نہ ہو تو مجرم کا پتہ DNA  سے لگ سکتا ہے، پتہ یہ چلا کہ ہر انسان دوسرے سے مختلف ہے انسان کے جسم کی تخلیف ایک مکمل ضابطہ سے ہوئی،اگر یہ خود بخود ہو جاتی یا اپنی مرضی سے ہوتی تو کسی کے فنگر پرنٹ میں اتنی باریکی سے اس کی شناخت چھپی نہ ہوتی یا آنکھیں ناک کی جگہ ہوتی اور ناک آنکھوں کی جگہ ہوتا، ہونٹ کانوں کی جگہ ہوتے لیکن ایسا نہیں بلکہ ہر ایک کو ایک مکمل تخلیق کی صــورت میں وجــود ملا یہ تو ایک مثال ہے لیکن ماں کے پیٹ میں بننے والا بچہ ایک بےجان قطرے سے وجـود میں آتا ہے،

*☝🏻کیــا ایک خـــــالقِ کائنـــات کی پہچـــــان نہیـــں کراتا❗*

✨جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا :

📖وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلَالَـةٍ مِّنْ طِيْنٍ

*✨اور بلاشبہ ہم نے انسان کو مٹی کے جـوہر سے پیدا کیا۔*

📖ثُـمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِىْ قَـرَارٍ مَّكِـيْـنٍ

*🧬پھر ہم نے اسے حفاظت کی جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا۔*

📖ثُـمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ۖ ثُـمَّ اَنْشَاْنَاهُ خَلْقًا اٰخَرَ ۚ فَتَبَارَكَ اللّـٰهُ اَحْسَنُ الْخَالِقِيْنَ

*🚼پھر ہم نے نطفہ کا لوتھڑا بنایا پھر ہم نے لوتھڑے سے گوشت کی بوٹی بنائی پھر ہم نے اس بوٹی سے ہڈیاں بنائیں پھر ہم نے ہڈیوں پر گوشت پہنایا، پھر اسے ایک نئی صورت میں بنا دیا، سو اللہ بڑی برکت والا سب سے بہتر بنانے والا ہے*{سورہ المؤمنون:١٢،١٤)

🔍سورہ المؤمنون کی ان آیات سے ماں کے پیٹ میں بچے کی تخلیق پر ریسرچ کرنے ڈاکٹرز نے یہ حتمی فیصلہ کیا جس کی ویڈیوز یوٹیوب پر موجود ہیں کہ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے جو آج سے چودہ سو سال پہلے ارشاد فرمایا انسان کی تخلیق کے حوالے سے وہ بلکل درست ہے.

اسی طرح ایک اور جگہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں :

📖"فِىٓ اَيِّ صُوْرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ

🚹جس صورت میں چاہا تیرے اعضا کو جوڑ دیا۔(سـورة الانفطار:82)

♥اس رب اللہ نے جس صورت میں مناسب سمجھا انسان کی تخلیق کر دی. اللہ اکبر بےشک عقل والوں کے لیے یہ  نشانیاں کافی ہیں🧠
═════════════
📜☜ ســـلســلہ جاری ہیں ۔۔۔۔۔۔

╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟  ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔⚔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

میت کے ساتھ کی جانے والی بدعتیں ۔

  بدعت  کی اصطلاحی تعریف :دین اسلام میں ثواب کی نیت سے کسی چیز کا اضافہ جس کی مشروعیت پر کوئی شرعی دلیل نہ ہو بدعت کہلاتا ہے ۔آپﷺکا ارشاد ہے...