مشہور اشاعتیں

پیر، 14 اکتوبر، 2019

تلبیس الحاد

┅════❁﷽❁════┅┄

✒پوسٹ نمبـــــر : 15

▩ *جمہوریت کے بانی یونانی ملحدین*▩

✏جمہوریت سے تو آپ سب واقف ہی ہوں گے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ اس جمہوریت کا آغاز آخر کہاں سے ہوا؟ اور اس کا مقصد کیا تھا،جمہوریت کو یونانی زبان میں demos اور Kratos کہتے ہیں یعنی *لوگوں کی حکمرانی کہ جیسے مرضی لوگ چائیں زندگی گزاریں وہ خود مخــتار ہیں قانون بنانے میں اور ریاست چلانے میں بھی ، یونان کے مشہور شہر Athiens میں دین سے بیزار ملحـــدین نے جمہوریت کو متعارف کرایا،*

💥تاریخ انسانی میں اس سے بڑا شرک اور کوئی نہیں کہ لوگوں نے خود سے قوانین وضع کر کے ان کو نافذ کر دیا اور اللہ کے قوانین کو بھول گئے، اور نفس کو خدا بناتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے لگے، یونان کے اس شہر میں لوگوں نے اس باطل نظام جمہوریت کی پیروی شروع کی جہاں یہ خود قوانین بناتے اور انہیں نافذ کرتے، وہاں سے پھر پوری دنیا میں یہ باطل نظام پھیلا، اور آج جمہوریت کا اثر اور اس کے فتنے سے مسلمانوں کے ممالک محفوظ نہیں،

✅حاکمیت کے اس تصور کو اگر مد نظر رکھا جائے تو ایک مسلمان کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ توحید حاکمیہ کا تقاضہ یہ ہے کہ پوری کی پوری حاکمیت ایک اللہ کے لیے ہے اللہ جسے حلال کہہ دیں اُسے کوئی حرام نہیں کہہ سکتا اور جسے اللہ حرام کہہ دیں اُسے کوئی حلال نہیں کہہ سکتا، اللہ کے حکموں کا نفاذ تو شرعی نظام سے ہی ہو گا، جمہوریت اسلامی نظام کی ضد ہے، جمہوریت جیسا باطل نظام لوگوں کی حکمرانی کا داعی ہے مطلب جسے لوگ کہیں حلال وہ حلال ہے اور جسے لوگ کہیں حرام وہ حرام ہے... تاریخ انسانیت میں ایسا بڑا شرک کھبی پیدا نہیں ہوا جہاں انسان ہی حاکم بن جائے اور سود جیسے حرام فعل کو انٹرسٹ کا نام دے کر معاشرے میں جائز قرار دے اور پورے معاشرے کو ســـود پر چلا دے جیسا آج ہو رہا ہے، لہذا *ملحــــدین* کے جاری کردہ نظام جمہوریت کا ساتھ دینا دنیا اور آخرت میں خسارے کے باعث ہے-💥

▩ *ملحـدین کی خــودکشیاں*▩

*💓یہ بات تو طے ہے کہ ایک مسلمـــان کے دل کا چــین اور راحت ذکر اللہ سے جــڑا ہے جب ایک باعمل مسلمان نماز پڑھتا ،اور قـــرآن کی تلاوت کرتا ہے تو اللہ اسے دل میں ایسا ســرور دیتے ہیں کہ مــومن آدمی کو ایک راحت کا احـــساس باقاعدہ طور سے دل میں ہوتا ہے*

💖✨اسی لیے سلف میں سے ایک بزرگ کا کہنا ہے کہ *اگر بادشاہوں کو پتہ لگ جائے کہ ہمارے دلوں میں کتنا سکون ہے تو وہ تلوار کے زور پر ہم سے یہ لینے کی کوشش کریں*

🔥🔥اس کے مقابلے میں ملحــدین کفار کی جب بات آتی ہے تو یہ کہنا بالکل درست ہو گا کہ ہر ملحــد اپنی موت مرنے سے قبل ایک مـــوت اور مرتا ہے جسے *"روحــــانی مــــوت"* کہتے ہیں

*💥🖤ایک بےچینی اور بےسکونی کی کیفیت ہر ملحــــد athiest ملعون کی ہوتی ہے، دنیا میں اکثر خـــودکشیاں دہریــوں نے کی ہیں وجہ یہ ہی ہے کہ جب ان ملحـــدین نے اللہ سے اپنا رشتہ توڑا تو اللہ نے بھی ان کے دلوں پر تالے ڈال دیے ان کے دل مــردہ ہو گئے اور اسی وجہ سے ان کے دلوں میں ہر وقت وحشت کا سماں ہوتا ہے،اور اس کا اثر ان ملحــدوں کے چہروں پر بھی آویزاں ہوتا ہے کہ ان کے چہرے پٹھکار سے بھرے ہوتے ہیں*

📰نیویارک ٹائمز کی ایک خبر شائع ہوئی 1894 میں ملحــدین کی خودکشیوں کے حوالے سے جس میں  نفسیات کے ڈاکٹر مارٹن کا کہنا تھا کہ خودکشیوں کا سبب *"دہریہ کلچـــر"* ہے، اس اخبار کا آرٹیکل ملاحظہ فرمائیں :

🗞Dr. Martin urged that a great cause of suicide was atheism. It was, he said, a remarkable fact that where atheism prevailed most, there suicides were most numerous. In Paris, a recent census showed one suicide to every 2,700 of the population

*📌اس آرٹیکل میں ڈاکٹر مارٹن کا کہنا یہ ہے کہ جہاں کہیں بھی ملحدین athiests کی تعداد بڑھی ہے وہاں ہی  کثرت سے خودکشیاں بھی  ہوئی ہیں-*

▩ *ملحـدین کی خــودکشیاں*▩

*💥ملحدین کے متعلق ڈاکٹرز اور ریسرچرز نے یہ بات بھی ثابت کی کہ athiests ذہنی طور سے شدیــد قســم کے ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں ان کے اندر مایوسی کی لہر ہوتی ہے-*

*💖اس کے مقابلے میں مذہبی لوگوں میں ایک امید اور خوشی پائی جاتی ہے جو انہیں Motivate رکھتی ہے، اور ظاہر ہے دین اسلام ہی وہ واحد دین حق ہے  آج کے دور میں جس پر چل کر ایک آدمی نجات پا سکتا ہے*

*🧠سائنسدانوں نے باقاعدہ دماغی ریسرچ سے ثابت کیا کہ ڈیپریشن کی اہم وجہ athiesm ہیں، یعنی ملحــدین میں ڈیپریشن بہت کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے*

◼یہی وجہ ہے کہ نتیجتاً اکثر ملحــدین خودکشی کر لیتے ہیں ریسرچ کے مطابق ہر ملحــد کا دماغ activeness سے خالی ہوتا ہے، اور اس کی ایک اہم وجہ قرآن میں بھی بیان ہوئی:

📖وَمَنْ اَعْرَضَ عَنْ ذِكْرِىْ فَاِنَّ لَـهٝ مَعِيْشَةً ضَنْكًا وَّنَحْشُـرُهٝ يَوْمَ الْقِيَامَةِ اَعْمٰى • قَالَ رَبِّ لِمَ حَشَرْتَنِىٓ اَعْمٰى وَقَدْ كُنْتُ بَصِيْـرًا • قَالَ كَذٰلِكَ اَتَـتْكَ اٰيَاتُنَا فَـنَسِيْتَـهَا ۖ وَكَذٰلِكَ الْيَوْمَ تُنْسٰى•

💥اور جو میرے ذکر سے منہ پھیرے گا تو اس کی زندگی بھی تنگ ہوگی اور اسے قیامت کے دن اندھا کر کے اٹھائیں گے • کہے گا اے میرے رب تو نے مجھے اندھا کر کے کیوں اٹھایا حالانکہ میں بینا تھا • فرمائے گا اسی طرح تیرے پاس ہماری آیتیں پہنچی تھیں پھر تو نے انھیں بھلا دیا تھا، اور اسی طرح آج تو بھی بھلایا گیا ہے۔{طـہ: ١٢٤-١٢٦}
═════════════
📜☜سـلسلہ جاری ہیں ۔۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

میت کے ساتھ کی جانے والی بدعتیں ۔

  بدعت  کی اصطلاحی تعریف :دین اسلام میں ثواب کی نیت سے کسی چیز کا اضافہ جس کی مشروعیت پر کوئی شرعی دلیل نہ ہو بدعت کہلاتا ہے ۔آپﷺکا ارشاد ہے...