┄┅════❁﷽❁════┅┄
📖 *تلبیـسِ الحـــــــ🔥ـــــاد*
✒پوسٹ نمبـــــر : *5*
▩ *تاریــخ کے بــدترین ملحــــد آج کے مغــــرب نے ہی پیــــدا کئے:* ▩
🔥ڈارونــزم، مارکســـزم، کمیــونزم، کیپیٹل زم، ریلیٹوزم، لبـــرلزم، سلطانیِ جمہــور اور نجـانے کیا کیا کفــر انہی کی سوغــات ہیں، جوکہ ایسے بڑے بڑے کفر تھے کہ کرہء ارض کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچے اور یہاں بسنے والے ہر انسان کو متاثر کرنے کی برابر کوشش میں رہے۔
💥چنانچہ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ صرف ایک محـــمد صلی اللہ علیہ وسلم نہیں بلکہ سب کے سب انبیاءکے دین کے خــلاف جنــگ کا علم آج اگر کسی نے اٹھا رکھا ہے تو وہ یہی *"وارثانِ روم"* ہیـــں۔
◾باقی سب دنیا اگر ان کفریات کی متبـــع ہے تو وہ ایک حــاشیائی حـــیثیت اور پیــروکارانہ انداز میں۔ رسولوں کے دین کے خلاف جـنگ کے باقاعدہ علم بردار البتہ یہی ہیں۔خدائی شریعتوں کے خلاف تاریخ کی سب سے بڑی مہم انہی کی برپا کردہ ہے۔
*🔥👈🏻رسولوں کے ساتھ ٹھٹھہ اور مذاق انہی کا دیا ہوا فیشــن ہے۔*
*🔥👈🏻”دین“ پر لطیفے گھڑنے، ”ایمانیات“ پر فقرے چست کرنے اور ”دینی مظاہر“ پر قہقہے لگانے کے رجحانات دنیا میں اگر اور کہیں ہیں بھی تو وہ انہی کے ہاں سے درآمد ہوئے ہیں۔*
💥اس لحاظ سے یہ کہنا ہرگز خلافِ واقعہ نہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں کے ساتھ جنگ کرنے والے، خصوصا اس جنگ میں آگے لگنے والے، آج یہی *"ملحـــدین"* لوگ ہیں۔
💓دوسری جانب یہ بھی اتنا ہی واضح ہے کہ انبیا کی وارث، اور سب کی سب آسمانی شریعتوں اور رسالتوں کی امین، قیامت تک کیلئے اب ہماری ہی یہ امتِ بیضا امت مسلمہ ہے جو پانچ بار دنیا میں بآوازِ بلند وحدانیتِ خداوندی کی شہادت دیتی ہے۔ خدا کے مرتبہ و مقام کیلئے یہی امت ہمیشہ غیرت میں آتی دیکھی گئی ہے اور ایک نہیں سب کے سب انبیا ءکی ناموس کیلئے بے چینی بھی ہمیشہ اسی کے ہاں پائی گئی ہے۔
═════════════
📜☜ ســـلســلہ جاری ہیں ۔۔۔۔۔
╼ ⃟ ⃟⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔╼ ⃟ ⃟ ╼𖣔╼ ⃟ ⃟╼𖣔⚔
Alhamdulillah buht bahtareen post hai
جواب دیںحذف کریں